• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت سے حاملہ خاتون جاں بحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنمنٹ مولابخش اسپتال سرگودھا میں ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 

پولیس کے مطابق ورثاء کا کہنا تھا کہ خاتون کو ڈیلیوری کے لئے اسپتال لائے لیکن ڈاکٹر نے بعد میں لانے کے لیے کہا۔ ورثا کے مطابق گھر واپسی پر خاتون کی طبیعت خراب ہوئی اور دوبارہ اسپتال لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

خاتون کی ہلاکت پر ورثا نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹر اور عملے کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 

پولیس کے مطابق تحقیقات کرانے کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید