وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے بی این پی کے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اطلاق میں اہم کردار کو سراہا۔
شہباز شریف نے ملکی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں میں بی این پی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ شریک تھے۔