بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک طرف بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے تو دوسری طرف بھرتیاں ہو رہی ہیں۔
عدالت نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو گورننس کے سنگین بحرانوں کا سامنا ہے، بجٹ کا 75 فیصد سے زائد صرف تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہو رہا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں 3500 سے زائد اسکول غیر فعال ہیں، محکمہ تعلیم غیرفعال اسکولوں کو فعال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔