• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئر اسکواش کے فائنل تک رسائی

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش میں تاریخ رقم کردی، وہ 15 سال بعد فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین-دو سے شکست دی۔

حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کر کے مقابلہ برابر کیا۔

تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے تاہم فیصلہ کن گیم میں انہوں نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔

حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا۔

حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا اور اس دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازع فیصلے بھی دیے۔

آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید