• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر درج دونوں مقدمات میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید نے دونوں مقدمات کا 4 ،4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کوثابت کرنا ہوگا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اکسانے کے الزام اور جرم کے درمیان تعلق ہے۔

تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوشن کو ثابت کرنا ہوگا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اکسانے سےجرم سرزد ہوا۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پراسیکیوشن کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو بیان ہی ایک ثبوت ہے جبکہ وہ بیان وقوعہ کے حوالے سے نہیں ہے۔

اسلام آباد کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان میں پبلک کو اکسانے کےحوالے سے کچھ نہیں، پراسیکیوشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی متعدد ٹوئٹس بھی بطور ثبوت پیش کیں، وقوع کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ سمجھنا بھی عجیب ہوگا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود ہائی کورٹ سے اپنی گرفتاری کروائی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ سمجھنا کہ خود اپنی گرفتاری کروا کر چیئرمین پی ٹی آئی نے تشدد پر مبنی سیکرٹ پلان بنایا ، یہ عجیب ہوگا،کسی کو مقدمے میں پھنسانے کا پولیس کا یہ مضحکہ خیز طریقہ ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمے میں نامزد کرنا پولیس کی بدنیتی پر مبنی مقاصد ظاہر کرتا ہے، پولیس کا چیئرمین پی ٹی آئی کو ہراساں کرنے کے سوا کوئی مقصد نہیں۔

جج نے تفصیلی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تھاناشہزاد ٹاؤن میں درج دونوں مقدمات میں ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید