ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی۔ قومی جونیئر ٹیم اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف کھیلے گی۔
ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہونے والی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے چائنیز تائپے کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔
کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا۔
پہلا گیم 15-25 سے جیتا، دوسرا 18-25 اور تیسرا گیم 16-25 سے جیت کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستان جونیئرز اپنا اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں شریک ہیں۔