آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں امریکا کے بحری جنگی جہاز کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ غیر ملکی پورٹ پر امریکی بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ انڈیپینڈنس کلاس کامبیٹ شپ ہے جس کا نام آسٹریلوی بحری جہاز کے نام پر 'یو ایس ایس کینبرا' رکھا گیا ہے۔
1942 میں گواڈل کینال کے مقام پر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی مدد کرتے ہوئے آسٹریلوی جہاز ڈوب گیا تھا۔
یو ایس ایس کینبرا کو سڈنی کی بندرگاہ پر قائم آسٹریلوی نیول بیس پر بحریہ میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر آسٹریلوی وزیر دفاع مارلز نے کہا کہ آسٹریلوی شہریوں کو فخر ہونا چاہیے کہ یہ جہاز مقامی انڈسٹری نے مغربی آسٹریلیا میں ڈیزائن کیا ہے اور اس کا نام بھی 'کینبرا' رکھا گیا ہے۔
کمیشننگ کی تقریب آسٹریلیا اور امریکا میں جاری ششماہی فوجی مشق تالیسمین سیبر کے دوران ہوئی ہے۔