گجرات (نمائندہ جنگ) سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری اسد نے ضلع گجرات کا دورہ کیا اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے سلسلہ میں آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی مختلف سڑکوں کا بھی معائنہ کیا اور ان سڑکوں سے گزرنے والی بھاری گاڑیوں کو چیک کیا۔