گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مینجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی گوجرانوالہ خالد بشیر بٹ نے علی الصبح گوجرانوالہ میں ایک گھنٹہ طوفانی بارش میں شہر بھر کا دورہ کیا اور بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر میں واسا کے تمام ڈسپوزلز ورکس کو چیک کیا اوربارشی پانی کے نکاس کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے واسا اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں جدید امپورٹڈ مشینری اورسکھرمشینوں کے استعمال میں لانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجئینرنگ فدا حسین، ڈائریکٹراقبال احمد اوردیگر افسربھی ایم ڈی واسا کے ہمراہ تھے۔