• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، اربن فلڈنگ کا خطرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں رات گئے سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، راشد منہاس روڈ اور اسکیم تینتیس سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی کے نشیبی علاقوں میں آج اور کل اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں شہدادپور، ٹنڈو آدم اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بارشوں سے جگہ جگہ گڑھےحادثات کا سبب بننے لگے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کی بس موڑ کاٹتے ہوئے گڑھے میں گر گئی۔

بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈرائیور اندازہ نہ لگا سکا، حادثے میں ایک طالبعلم زخمی ہوا۔

ادھر بلوچستان میں بارشوں کے بعد بولان ندی میں طغیانی ہے جبکہ پنجرہ پل کے مقام پر قومی شاہراہ زیر آب آگئی جس کے باعث کوئٹہ سبی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

رپورٹس کے مطابق پٹک بازار میں آبی ریلے سے متعدد دکانیں اور مکانات گرگئے۔

قومی خبریں سے مزید