• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے 20 جولائی کو بند کی کرتار پور راہداری تاحال نہیں کھولی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دربار گرونانک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کو جواز بنا کر بھارت نے 20 جولائی سے کرتار پور راہداری بند کر رکھی ہے۔

شکر گڑھ میں کرتار پور راہداری چوتھے روز بھی بند ہے جس پر دربار گرونانک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گیٹ کھول دیے بھارت نے آج بھی انٹری گیٹ نہیں کھولے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بھارت نے آج 23 جولائی کو یاتریوں کی آمد و رفت کی بحالی کا کہا تھا۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راہداری پر کہیں پانی نہیں ہے، تمام انتظامات مکمل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید