ملتان‘ٹاٹے پور (سٹاف رپورٹر‘نامہ نگار) سا بق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی بر سی کی تقریبات 30جون سے شروع ہونگی جو یکم جولائی تک جاری رہیں گی، مخدوم سجادحسین قریشی کی برسی کے سلسلے میں پہلی تقریب 30جون کو دربار حضرت غوث بہا ءالدین زکریاؒکے احاطے میں ہوگی جس کی صدارت مخدوم سجاد حسین قریشی کے چھوٹے صاحبزادے مخدوم مرید حسین قریشی کریں گے جبکہ برسی کی دوسری تقریب یکم جولائی کو درگاہ کے احاطے میں ہی منعقد ہونگی جس کی صدارت سابق وزیر خارجہ و تحریک انصاف مرکزی وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کریں گے ۔