• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند


سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 5 فٹ بلند ہو گئی، مزید 5 فٹ پانی آ گیا تو اس سال بھی حب ڈیم مکمل بھر جائے گا۔

واپڈا کے ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں گزشتہ روز سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

22 جولائی تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔

واپڈا کے ذرائع کے مطابق 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطحِ آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی، گزشتہ رات حب ڈیم میں 4 فٹ سے زائد پانی پہنچا۔

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 5 فٹ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔

واپڈا کے ذرائع کے مطابق پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اگر مزید 5 فٹ تک پانی آ گیا تو حب ڈیم اس سال بھی مکمل طور پر بھر جائے گا۔

گزشتہ سال کی بارشوں کے دوران بھی حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید