اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے گرفتار چیف سیکیورٹی افسر کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
چیف سیکیورٹی افسر کو چار روز قبل منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔
چار روز قبل گرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی افسر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے چیف سیکیورٹی افسر کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا ہے کہ منشیات کے استعمال پر یونیورسٹی میں زیرو ٹالرنس ہے۔ ایسے معاملات سے یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، طلبا نے یونیورسٹی میں منشیات کی خرید و فروخت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
دوسری طرف نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ملوث افراد کا تعین کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔