• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلک تیواڑی اور ابراہیم علی خان کے ریلیشن کو والدین کی رضامندی حاصل ہے؟

بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے کے چشم و چراغ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی کے درمیان ملاقاتوں کے حوالے سے ان دنوں افواہیں گرم ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ کچھ دنوں قبل دونوں ڈنر کے بعد ایک ہی کار میں نظر آئے تھے۔ البتہ پلک نے اس قسم کے افواہوں اور دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں صرف دوست ہیں۔

لیکن ان کی تردید کے بعد حال ہی میں یہ معاملہ ایک بار پھر اس وقت اٹھا جب دونوں کو مووی دیکھنے کے لیے اکٹھے جاتا دیکھا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق پلک اور ابراہیم  کے درمیان تعلقات کو والدین کی منظوری حاصل ہے۔ 

اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ابراہیم کے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ ان کے ذاتی معاملات میں اس وقت تک مداخلت نہیں کرتے جب تک وہ خود ان سے مشاورت نہیں کرتے، اس سلسلے میں کہا جاتا ہے کہ والدین نے انہیں یہ آزادی دے رکھی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں۔

دوسری جانب ابراہیم کی بڑی بہن سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ جو بات ابراہیم کو پسند ہے وہ بھی اس پر راضی ہیں۔

جب یہ افواہیں پہلی بار سامنے آئیں تو پلک نے مذاقاً کہا کہ ان کی والدہ نے یہ لنکس پاپارازی ویڈیوز کو بھیجی ہیں تاکہ یہ پتہ لگائیں کہ وہ کہاں ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ والدہ یہ سمجھتی ہیں کہ میں بہت زیادہ پارٹیوں میں جاتی ہوں۔ پلک اکثر یہ بھی کہتی ہوئیں سنی گئی ہیں کہ ان کی والدہ خاصی سخت ماں ہیں اور میں نے جب کبھی ان سے جھوٹ کہا وہ مجھے پکڑ لیتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید