• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن شروع

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی شہر میں تجاوزات اور غیرقانونی قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر راول ٹائون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جنرل نازیہ پروین کی سربراہی میں بدھ کو صبح جاوید کالونی نالے کے کنارے پر آباد خانہ بدوشوں کیخلاف آپریشن کر کے غیرقانونی جھگیاں اور پکی تعمیرات گرا دی گئیں۔ جبکہ رات کو کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف بھاری آپریشن کیا گیا۔ نازیہ پروین سدھن نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں تجاوزات اور غیرقانونی قبضوں کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ بالخصوص نالوں کے کناروں پر قبضے ختم کرانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں فٹ پاتھوں کو واگزار کرایا جائیگا اور تجاوزات ختم کرائی جائینگی۔ 
تازہ ترین