• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں عراقی سفارتخانےکے سامنے قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے قرآن پاک کی بے حرمتی  کے واقعے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عراقی سفارتخانے کے سامنےقرآن کی بےحرمتی پر مسلمانوں کوغم وغصہ ہے اور ہم پاکستانی بھی اس واقعے پر گہرے درد اور تکلیف میں ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ تسلسل سے مکروہ اور شیطانی واقعات رونما ہونے کے  پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہےجس سے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیاجارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکیں۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ہم مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور ہم منفی عزائم رکھنے والے ان چند لوگوں کا ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید