سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے عملے سے 30 مہنگے فون برآمد کرلیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر حسیب باجوہ کے مطابق پی آئی اے کا ملازم عدیل فلائٹ پی کے 210 شارجہ سے سیالکوٹ آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلائٹ اسٹیورڈ ملزم عدیل اسمگل شدہ موبائل کراچی لاہور سپلائی کرتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوران تفتیش اسمگلنگ میں ملزم کا ساتھی علی احمد بھی ملوث پایا گیا، دونوں ملزمان پی آئی اے کے ملازم ہیں۔