پیرس (نیوز ایجنسیز) یورو کپ میں جاری سنسنی خیز مقابلوں میں کروشیا نے یورپین چیمپئن اسپین کو ٹھکانے لگادیا۔ ترکی نے چیک ری پبلک کو دو صفر سے شکست دے دی۔ یورو کپ میں ایک دن میں دو اپ سیٹ ہو گئے۔ کروشیا نےدفاعی چیمپئن اسپین کو دو ایک سے شکست دی کر ٹورنامنٹ کا سب بڑا اپ سیٹ کر دیا جبکہ ترکی نے چیک ری پبلک کو دو صفر سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ دوسرے کھیلے جانے والے میچ میں ترکی کی جانب سے یلماز نے دسویں اور طوفان نے 65 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو چیک ری پبلک کے خلاف شاندار فتح دلائی۔ پولینڈ نے یوکرین کو جب کہ جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو شکست دی، تاہم اس نے گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پولینڈ پہلی بار یورپین فٹبال چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچا ہے، جب کہ یوکرین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ اب کوارٹر فائنل میں جگہ پانے کے لیے شمالی آئرلینڈ کا مقابلہ ویلز یا فرانس سے ہو گا۔ گروپ سی کے میچ میں پولینڈ کے جیکب بلاشچیو کاوسکی نے 54 ویں منٹ میں یوکرین کے خلاف گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ جرمنی نے اپنے میچ میں گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے، تاہم ماریو گومیس نے 30ویں منٹ میں گول کر دیا جو میچ کا واحد گول ثابت ہوا اگر آئرلینڈ کو اس میچ میں کوئی پوائنٹ مل جاتا تو وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جاتا۔ اب انھیں دوسرے میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔ گروپ ڈی میں کروشیا کے ہاتھوں اسپین کو شکست ہوئی حالانکہ اسپین نے آخری 16 مرحلے کےلئے پہلے ہی کوالیفائی کر لیا تھا لیکن اس شکست کے بعد اب انھیں کوارٹر فائنل کے لیے اٹلی جیسی طاقتور ٹیم کو ہرانا پڑے گا۔