کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتیں باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کا انتخاب کریں، نگراں وزیر اعظم اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان رسہ کشی افسوس ناک ہے، جن سیاسی جماعتوں نے پچھلے ڈیرھ سال کے دوران یکجا ہوکر ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا ، ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اپنی سیاسی ساکھ کو دائو پر لگانے کی قربانی دی۔