• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کیلئے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں: وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ نگراں حکومت کے لیے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں۔

ایک انٹرویو میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیے بغیر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم سے متعلق بحث قبل از وقت ہے، نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری سے متعلق ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی قیادت کرے گی، قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف دھوم دھڑکے سے وطن واپس آ کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکمراں اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگراں وزیرِ اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی متفق ہو گئے تو سینیٹر اسحاق ڈار نگراں وزیرِ اعظم بن سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید