اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نگران وزیراعظم بنے تو پھر انتخابات دو سال تک نہیں ہونگے.
اسحق ڈار کے نگران وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر انتخابات ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اسحق ڈار سے متعلق خواجہ آصف کا بیان بھی واضح ہے اور مسلم لیگ (ن) کوئی نام ظاہر کرے یا میڈیا پر چلوائے مجھ سے اس پر مشاورت کی ضرورت نہیں۔
راجا ریاض نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے اپنے تین نام دینے ہیں اور میں یکم اگست تک وزیراعظم سے نگران حکومت کے معاملے پر ملاقات کروں گا۔
اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ جلد نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت شروع کر رہا ہوں، دو تین روز تک اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں ہونگی۔
متعلق خواجہ آصف کا بیان بھی واضح ہے اور مسلم لیگ (ن) کوئی نام ظاہر کرے یا میڈیا پر چلوائے مجھ سے اس پر مشاورت کی ضرورت نہیں۔