• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق اکرم ابڑو جیکب آباد شہری اتحاد کے صدر تھے

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے بیٹے سمیت جاں بحق ہونے والے اکرم ابڑو جیکب آباد شہری اتحاد کے صدر تھے۔

مقتول اکرم ابڑو کے بھائی اسلم ابڑو سال 2018 کے انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 1 جیکب آباد 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ اسلم ابڑو بعدازاں پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

 مقتول اکرم ابڑو جیکب آباد شہری اتحاد کے صدر بھی تھے، وہ جیکب آباد میں زمینداری بھی کرتے تھے۔

مقتول اسلم ابڑو کے جیکب آباد اور اطراف میں مختلف جائیدادوں، زرعی زمینوں اور معتبر ہونے کے معاملات میں لہڑی، بھئیو اور دیگر مختلف برادریوں سے تنازعات بھی چل رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر اسلم ابڑو اور ان کے ساتھیوں کے مختلف افراد سے جائیدادوں اور زمینوں کے بھی تنازعات تھے۔

ذرائع کے مطابق سال 2019 میں ناردرن بائی پاس پر فائرنگ کا واقعہ بھی متنازع رہا۔

قومی خبریں سے مزید