وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے نوشہرہ میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کے بڑے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے پشاور کے مطابق نوشہرہ کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم شاکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم سے 55 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف پہلے بھی ایک مقدمہ درج تھا، جس کے خلاف اب نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔