کراچی میں ناردرن بائی پاس پر فائرنگ سے سبزی منڈی کا تاجر جاں بحق ہو گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ فیصل بشیر میمن نے کہا ہے کہ نعمان نصیر دوست کے ساتھ گاڑی میں ناردرن بائی پاس پر جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹول پلازہ کراس کر کے عباس کٹ سے کچے راستے پر فائرنگ ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ عینی شاہد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روکنے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ نہ رکنے پر تعاقب کرنے والے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوست نے ہی نعمان کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ مقتول سپر ہائی وے پر سبزی منڈی میں کام کرتا تھا، نعمان کے والد نصیر بنگش فروٹ منڈی کے معروف تاجر ہیں۔
منڈی ذرائع کے مطابق مقتول نعمان نصیر بنگش اپنے والد کا کاروبار دیکھتا تھا۔