پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ روانہ ہوگئے۔
نواز شریف تقریباً دو ہفتے یورپ میں گزاریں گے، فیملی ارکان بھی ہمراہ ہوں گے، نواز شریف تین یورپی ممالک جائیں گے، مقصد پاکستان جانے سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔
یورپی ممالک میں نواز شریف کی دو اہم ملاقاتیں بھی طے ہیں، سابق وزیراعظم کا انتخابات سے قبل آئندہ ماہ پاکستان روانگی کا امکان ہے۔