عمران طارق بٹ کو ایک بار پھر میٹرک بورڈ کراچی کا قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا ہے۔
ظہیرالدین بھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کا اضافی چارج دینے کا نوٹفکیشن واپس کے لیا گیا ہے۔
سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں کی تعیناتی کے دوران میٹرک بورڈ میں کراچی میں مستقل ناظم امتحانات مقرر کرنے کے بجائے ایک سال کے دوران چار ناظم امتحانات بدلے جاچکے ہیں۔