• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا اے آر وائی کے سی ای اواوردیگرکیخلاف ہتک عزت کادعویٰ ، جواب طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد عابدہ سجاد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال، اینکر ارشد شریف اور صحافی اسد کھرل کے خلاف دائر کردہ  ہتک عزت  کے دعوی کی سماعت  29 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے ۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کی جانب سے بیرسٹر منور اقبال گل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پراے آر وائی کے وکیل شعیب رزاق نے ارشد شریف اور اسد کھرل کی جانب سے وکالت نامے داخل کرا تے ہوئے سلمان اقبال کی جانب سے وکالت نامہ او ر جواب دعوی کے لیے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 29جون تک ملتوی کر تے ہوئے تینوں افراد کو اگلی سماعت پر  جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  پانامہ کے وزیر خزانہ سے اپنی ملاقات کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو  سلمان اقبال،اینکر ارشد شریف اور صحافی اسد کھرل کے خلاف ایک ایک ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔
تازہ ترین