کراچی(سید محمد عسکری) میٹرک بورڈ کراچی میں ایک بار پھر عمران طارق بٹ کو قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا ہے جب کہ ظہیرالدین بھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن واپس کے لیا گیا ہے، سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں کی تعیناتی کے دوران میٹرک بورڈ میں کراچی میں مستقل ناظم امتحانات مقرر کرنے کے بجائے ایک سال کے دوران چار ناظم امتحانات بدلے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حبیب اللہ سہاگ کو قائم مقام ناظم امتحانات کے عہدے سے ہٹا کر اس عہدے کا اضافی چارج انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو کو دیا گیا تھا۔ تاہم میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ نے سیکرٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کے حکم کو تسلیم نہیں کیا اور ظہیر بھٹو کی جوائننگ کو روک دیا تھا۔