لاہور ( این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے میں29بلوں کی24رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضا میں نہیں چھوڑا جا سکا کیونکہ اس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا گیا‘شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں‘ ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت ان کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکے گا۔سیاست یکم اگست سے فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی۔