• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے جی بی کے 60 باغات سے چیری برآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) چین نے پاکستان کی چیری برآمد کرنے کی منظوری دیدی،چین کے کسٹم کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے چین کو چیری برآمد کرنے کیلئے گلگت بلتستان سے مزید ساٹھ باغات کی منظوری دیدی ہے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ چینی کسٹم کے ذریعے پاکستانی چیری کے باغات کی منظوری گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کیلئے نمایاں صلاحیت رکھتی ہے جہاں چیری کی کاشت ایک نمایاں صنعت ہےچینی کسٹمز کی طرف سے توثیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان سے چین کو چیری برآمد کرنے کیلئے مطلوبہ معیار اور ضوابط پر پورا اترتی ہے اس سے نہ صرف تجارت کی نئی راہیں کھلتی ہیں بلکہ ایک وسیع بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی چیری کے معیار اور ذائقے کی بھی نمائش ہوتی ہےہاشوان گروپ کے سی ای او ارمان شاہ اور ارمان شاہ فارم جو چینی کسٹمز کی طرف سے منظور شدہ سب سے بڑا فارم ہے ، نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی برآمدات بالخصوص گلگت بلتستان سے چیری کی برآمدات کو فروغ دینے میں تعاون باہمی فوائد کو اجاگر کرتا ہے اس سے نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گابلکہ دو طرفہ تعلقات بھی مضبوط ہونگے۔

ملک بھر سے سے مزید