• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواسہ رسول امام حسین ؓ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا جاری ہیں۔

لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہوا، جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہیں، حضرت امام حسینؓ کے بیٹے حضرت علی اکبرؓ کی آخری اذان کا تذکرہ اور نبیؐ کے گھرانے پر مظالم کے غم میں زنجیروں کا ماتم ہوا۔

کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کی زیارت ہوگی جبکہ ملک بھر سے ماتمی دستے شریک ہوں گے۔

حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔

جلوسوں کے اختتام پر مجالس شام غریباں منعقد ہوں گی، جن میں امام عالی مقامؓ، ان کے عزیزوں اور ساتھیوں کی شہادت کے بعد نبیؐ کے گھرانے کی خواتین پر مظالم بیان ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید