• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گلشن راوی میں 149ملی میٹر بارش ریکارڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 149ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

پانی والا تالاب میں 130، لکشمی چوک 101، قرطبہ چوک 99، نشتر ٹاؤن 92، جوہر ٹاؤن میں 80 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 42، سمن آباد میں 44، تاجپورہ میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا حکام کے مطابق گلبرگ میں 33 اور مال روڑ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب موسلادھار بارش کے بعد لیسکو کے 95 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

قومی خبریں سے مزید