حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے قصور، کھڈیاں میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جلسہ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ جلسہ خراب موسم کے باعث ملتوی کیا گیا، جو اب 5 اگست کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قصور بہاولنگر موٹروے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کریں گے۔