• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: اپوزیشن سراپا احتجاج، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بنگلادیش میں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ لے کر اپوزیشن مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، حکومت کے خلاف اپوزیشن مظاہرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی حکومت دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔

کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے ربر کی گولیاں اور آنسوگیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔

جھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

مظاہروں سے ڈھاکا کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ شدید متاثر ہو گیا۔ مرکزی شاہراؤں پر شدید ٹریفک جام رہا۔

بنگلادیش میں اپوزیشن جماعتیں گزشتہ سال سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔

بنگلادیشی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید