• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل، سابق وی سی اطہر محبوب کیخلاف تحقیقات کا حکم

بہاولپور (جنگ نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف مالی بدعنوانیوں اور انتظامی بےضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی کمیٹی سابق وائس چانسلر کیخلاف مالی بدعنوانیوں اور انتظامی بےضابطگیوں کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرےگی، انکوائری کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس میں بھی تبدیلی،بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے،محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی بنائی گئی کمیٹی سابق وائس چانسلر کے خلاف عائد الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرےگی۔اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے انکوائری کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبات کی غیر اخلاقی تصاویر اور منشیات استعمال کیے جانےکا سکینڈل سامنے آنےکے بعد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہرمحبوب کے خلاف تحقیقات کا اقدام دیکھنے میں آیا۔

ملک بھر سے سے مزید