حکومتی اتحادی میں شامل تمام سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 2 دن میں نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کردیں۔
اسلام آباد میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی جماعتیں پارٹی قیادت سے مشورہ کرکے نگراں وزیراعظم کیلئے 2 دن میں نام فائنل کر لیں۔
مشاورتی اجلاس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، ق لیگ، جمہوری وطن پارٹی و دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں نوید قمر، خورشید شاہ، ایاز صادق، سعد رفیق، منظور کاکڑ، شاہ زین بگٹی شریک ہوئے۔
مشاورتی اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔