چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 4 روز سے جاری شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں شدید بارشوں اور مختلف واقعات میں11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 52 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر نے حکام کو صورتحال جلد از جلد معمول پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ طاقتور سمندری طوفان ڈوکسری جمعے کو چین سے ٹکرایا تھا۔