متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ملازمت پیشہ افراد پر پڑے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا انٹرنیشنل مارکیٹ سے تعلق ہے، پیٹرول کی قیمت کا اتار چڑھاؤ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بھی کراچی کی آبادی لگ بھگ 3 کروڑ کہی تھی، کراچی میں مردم شماری کا تصدیقی عمل بہتر کیا جائے، انتخابات مردم شماری کی وجہ سے آگے کیے جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
امین الحق نے کہا کہ کراچی کی آبادی تقریباً 3 کروڑ ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہییں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کاغذ کلچر کے خاتمے کے لیے بھی 44 منسٹریز کو ان بورڈ لیا جن میں اب ڈیجیٹلائزڈ کام ہو رہا ہے، سندھ حکومت کی کابینہ کو بھی پیپر لیس کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔