پاکستانی خوبرو گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نے بھی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جگہ حاصل کر لی۔
یاد رہے کہ انورال خالد بین الاقوامی میوزک اسٹریمنگ سروس ’اسپاٹیفائی‘ کی جانب سے گزشتہ ماہ جولائی کے لیے ’اِیکول پاکستان ایمبیسڈر‘ کے طور پر منتخب کی گئی تھیں۔
اب گزشتہ روز گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر خوب جلوے بکھیرے ہیں جسے اسپاٹیفائی پاکستان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر بھی کیا گیا ہے۔
پاکستانی گلوکارہ کے گانے ’ٹرسٹ ایشوز‘ کو بھی سٹریمنگ سروس کے ’ایکول پاکستان‘ پلے لسٹ کے اندر شامل کیا گیا ہے۔
انورال خالد نے اپنا میوزک ڈیبیو 2020ء کو دیا تھا، وہ متعدد بڑے ناموں کے ساتھ انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں۔
انورال خالد گلوکاری کے ساتھ ساتھ گانے تخلیق بھی کرتی ہیں۔
اسٹریمنگ سروس ’اسپاٹیفائی‘ کی جانب سے ایمبیسڈر منتخب ہونے پر گلوکارہ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعزاز قرار دیا تھا۔
انورال خالد کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے موسیقی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور ان کا ’ایکول پاکستان‘ پروگرام ایک بہترین اقدام ہے۔