• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ نے 50 ٹرک ڈرائیورز کو 5 ملین ڈالرز کا بونس دے دیا

ٹیلر سوئفٹ، فائل فوٹو
ٹیلر سوئفٹ، فائل فوٹو 

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں اپنے میوزک ٹور کے دوران اپنے سامان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ باحفاظت منتقلی پر ٹرک ڈرائیورز کو 5 ملین ڈالرز کا بونس دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں اپنا میوزک ٹور ختم ہونے کے بعد تقریباً 50 ٹرک ڈرائیورز کو ذمہ داری سے اپنا کام کرنے پر 5 ملین ڈالرز کا بونس دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کے اس ملک گیر دورے کا بزنس1 بلین ڈالرز سے زیادہ تھا، ٹرک ڈرائیورز کو بونس دینے کے علاوہ گلوکارہ نے اپنے بینڈ کے اراکین، ڈانسرز، لائٹنگ اور ساؤنڈ ٹیکنیشنز، کیٹررز اور دیگر عملے کو بھی دل کھول کر کافی رقم تحفے میں دی۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل ٹیلر سوئفٹ کے اس کنسرٹ کے بارے میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی تھی کہ یہ کنسرٹ امریکا کے شہر سیٹل میں 2.3 شدت کے زلزلے کا سبب بنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید