• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس محمد ابراہیم کی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔

اجلاس میں جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مستقلی پر بھی غور ہوا۔ 

تمام ممبران نے متفقہ طور پر جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی۔

جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس ہیں۔

قومی خبریں سے مزید