• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ ای کو واشنگٹن مدعو کرلیا

بشکریہ: فائل فوٹو، اے بی سی نیوز۔
بشکریہ: فائل فوٹو، اے بی سی نیوز۔

امریکا نے چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ ای کو واشنگٹن مدعو کر لیا، امریکی حکام نے محکمہ خارجہ آنے والے چینی سفارت کار یانگ تاؤ سے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای کو باضابطہ طور پر امریکا آنے کی دعوت دے دی ہے، امید ہے کہ وانگ ای یہ دعوت قبول کریں گے۔

امریکا کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے دورے کی ابھی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

امریکا نے جون میں سابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو دورہ امریکا کی دعوت دی تھی جو اب نئے چینی وزیر خارجہ کی طرف منتقل کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید