• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر انوراگ کشیپ نے ہندی میں خرافات سکھائیں، کالکی کیکلا

بھارتی اداکار کالکی کیکلا کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر انوراگ کشیپ نے ہندی میں خرافات سکھائیں۔ 

واضح رہے کہ کالکی کیکلا نے انوراگ کشیپ سے 2011 میں شادی کی تھی جبکہ دونوں میں 2015 میں علیحدگی ہوئی۔ 

اپنے تازہ انٹرویو کے دوران کالکی کا کہنا تھا کہ جب ہماری شادی ہوئی اور عموماً ہم ایک ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کرتے تھے تو اس وقت انوراگ نے مجھے ہندی میں خرافات سکھائیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ٹھیک سے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ مجھے یہ سب کچھ سکھا رہے تھے یا پھر رنبیر کپور کو سکھا رہے تھے۔ 

انہوں نے واضح بھی کیا کہ یہ سب مذاق کرنے میں تو ٹھیک ہے لیکن وہ کسی سے بھی گفتگو کے دوران یہ سب کچھ نہیں بولتیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید