کراچی (نیوز ڈیسک) اپوزیشن نے نگراں وزیراعظم کیلئے ذوالفقار مگسی، اسلم رئیسانی کے ناموں پر غور کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے تقرر کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی طویل مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن 8؍ اگست کو مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعظم کا حتمی نام حکومت کو دے دی گی۔ راجہ ریاض نے کہا کہ اگلا اجلاس جمعہ کودوبارہ ہو گا، جی ڈی اے ، جماعت اسلامی اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔بدھ کے روز اپوزیشن کے دو اجلاس ہوئے جس میں خالد مگسی ، فہمیدہ مرزا، سائرہ بانو ، فرخ الطاف، ریاض حسین مزاری شریک تھے۔