راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب کے 12اضلاع میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس اے پی)پروگرام2018-2023کے تحت مختلف ترقیاتی سکیموں کے دو ہزار 789 اعشاریہ 862ملین روپے کے فنڈز لیپس ہو گئے جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے وضاحت طلب کرلی۔راولپنڈی ڈویژن کے چکوال اور جہلم کے اضلاع میں بھی فنڈز لیپس ہوئے ۔راولپنڈی میں343اعشاریہ 506 ملین روپے ،چکوال میں تین سو ملین اور جہلم میں88 اعشاریہ 849ملین روپے کے فنڈ لیپس ہوئے ۔ضلع راولپنڈی میں واسا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمٹ ڈیپارٹمنٹ، بلڈنگ ڈویژن ون اور بلڈنگ ڈویژن ٹو کے فنڈز لیپس ہوئے ہیں جس پر راولپنڈی انتظامیہ نے ایم ڈی واسا اور دیگر اداروں کے ایگزیکٹیو انجینئرز سے وجوہات طلب کرلی گئی ہیں۔