ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا اور اتحادی جماعتوں نے مزید مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ اور دیگر کے ناموں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس دوبارہ پھر ہوگا۔