• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کرے، پاکستان اس طرح کے حل کے لئے تیار ہے، ڈاکٹر فیصل

برطانیہ میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 

دریں اثنا لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پر  تصویری نمائش کے موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دو ریاستوں کے درمیان تنازع ہے جس کے تصفیے میں وقت لگے گا۔ یہ مسئلہ، کشمیریوں کی رائے شامل کیے بغیر حل نہیں گا۔ 

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کرے، پاکستان اس طرح کے حل کے لئے تیار ہے۔ مسئلہ کشمیر پر بھارتی عدالتوں میں زیرِسماعت مقدمات پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ عالمی برادری یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنماؤں کی آزادی کے لئے کردار ادا کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات مزید مضبوط بنانےکی کوشش کروں گا۔ پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید