• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں سمر اسپورٹس کوچنگ کیمپ ختم

روہڑی (نامہ نگار) اسٹوڈنٹس اسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی سکھر اور مہران اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ کے تعاون سے جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں جاری پانچ روزہ سمر اسپورٹس کوچنگ کیمپ کا اختتام ہوا۔ اس کوچنگ کیمپ میں کرکٹ اور تائی کوانڈو کے 250 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی اور جدید ٹیکنیک سیکھی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈویژنل اسپورٹس آفیسر طارق عزیز کولاچی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کوچنگ کیمپس کے انعقاد سے نوجوان نسل کو نا صرف کھیلوں کی جدید ٹیکنیک سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
تازہ ترین