وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اگر ریفرنس دائر کیا تو واپس نوے کی دہائی کی سیاست میں چلی جائے گی، جب پیپلز پارٹی کی قیادت ٹریپ میں پھنسے گی تو وہ خود افسوس کریں گے۔
انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بعض لوگ سول ملٹری تعلقات کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کی سرجری سے پہلے اور بعد میں بھی ان سے بات کی ہے۔